پیر، 7 ستمبر، 2015

ضیاء الافاضل کا اجمالی تعارف


چھولس کے افق پر 

پندرہویں صدی ہجری کا چمکتا ستارہ 

"ضیاء الافاضل مولانا سید غافر رضوی صاحب  قبلہ"

(ضیاء الافاضل کا اجمالی تعارف)

مولانا موصوف کا نام نامی اسم گرامی: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید غافر حسن رضوی صاحب قبلہ۔ خطاب: ضیاء الافاضل۔ والد گرامی کا نام: سید احسن رضا رضوی۔ وطن: ہندوستان کے دارالسلطنت "دہلی" سے پینتالیس یا پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر سادات کی بستی "چھولس" کے نام سے معروف ہے۔ موصوف کے آباؤ و اجداد ایران کے سبزہ زار شہر "سبزوار" سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے اور ان کو چھولس کا مقام پسند آیا اور اس بستی میں رہائش اختیار کی۔ موصوف کا سلسلہ نسب امام رضا علیہ السلام تک پہنچتا ہے اسی لئے ان کا فیملی نام "رضوی" ہے۔
 '''== تاریخ ولادت =='''
مولانا موصوف نے چھولس نامی سادات کی بستی میں عید کی خوشیوں کے موقع پر 21/شوال المکرم 1406ہجری (بمطابق: 02/01/1983) میں آنکھیں کھولیں۔ اس زمانہ میں چھولس کا ضلع "بلند شہر" تھا۔ مولانا موصوف کے والدین کے بقول: مولانا کی زندگی کے ابتدائی ایام بہت نازک حالات سے گزرے اور امید زندگی کی لو مدھم پڑ چکی تھی لیکن چونکہ خداوندعالم کو ان کی ذات سے اسلام کی تبلیغ درکار تھی لہٰذا ہوا نے فانوس بن کر چراغ کی حفاظت کا ثبوت دیا۔

نوٹ: ضیاء الافاضل کے تفصیلی حالات پڑھنے کے لئے اسی وبلاگ میں دائیں جانب، تلاش کے نیچے "ویکیپیڈیا" والی لائن میں "ضیاء الافاضل انسائیکلو پیڈیا" پر کلک کیجئے اور تفصیلی حالات پڑھئے۔

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
افکار ضیاء. Afkar-e-Zia - Free Blogger Templates, Free Wordpress Themes - by Templates para novo blogger HD TV Watch Shows Online. Unblock through myspace proxy unblock, Songs by Christian Guitar Chords